سعد رفیق کا ریلوے کرایوں میں 33فیصد کمی کا اعلان
24 جون 2016 (22:31)
0

ریلوے کے وزیر سعد رفیق نے عید الفطر کے موقع پر ریل کے کرایوں میں 33فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔
جمعہ کے روز لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید الطفر کے پہلے اور دوسرے دن کرایوں میں کمی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ شاہدرہ سے رائونڈ تک کلین اینڈ گرین ٹریک منصوبہ پنجاب حکومت کے تعاون سے دوسال میں مکمل کیا جائے گا۔