بری فوج ک کے سربراہ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران پاکستانی قوم دنیا کی سب سے باصلاحیت قوم کے طور پر اُبھری ہے۔

جنرل راحیل شریف کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ
24 جون 2016 (22:27)
0

بری فوج کے سربر اہ جنرل راحیل شریف نے جمعہ کے روز اسلام آباد نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا اور کورس کے شرکا سے خطاب کیا۔
فوج کے سربراہ نے اپنے خطاب میں پیشہ ورانہ امور ،ملک کی داخلی اور خارجی سیکورٹی کی صورتحال اور پاکستان اور خطے میں پائیدار امن کے ان کے وژن کی طرف توجہ مبذول کرائی۔
کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے عالمی رجحان اور پاکستان کو اس ناسور سے پاک کرنے کے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران پاکستانی قوم دنیا کی سب سے باصلاحیت قوم کے طور پر اُبھری ہے۔