چین نے کہا کہ بھارت جب تک ایٹمی عدم پھیلائو کے معاہدے پر دستخط نہیں کرتا اُس کو رُکنیت نہیں ملنی چاہیے۔

چین کی مخالفت:بھارت کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی کوششوں کو دھچکا
24 جون 2016 (21:02)
0

چین کی مخالفت کے بعد بھارت کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی کوششوں کو دھچکا لگا ہے۔
نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا اجلاس بھارت کی رُکنیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔
چین نے کہا کہ بھارت جب تک ایٹمی عدم پھیلائو کے معاہدے پر دستخط نہیں کرتا اُس کو رُکنیت نہیں ملنی چاہیے۔
نامہ نگاروں کے مطابق نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں بھارت کی شمولیت میں ناکامی کو مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی سمجھا جائیگا۔
بھارت میں بڑی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے اس صورتحال کو ملک کے لیے باعث شرمندگی قرار دیا ۔