پنجاب اسمبلی کی رکن لبنیٰ فیصل نے ریڈیو پاکستان لاہور سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طاہر القادری جب بھی پاکستان آتے ہیں وہ سیاسی نظام کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

File Photo

طاہر القادری سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں:سیاسی رہنما،تجزیہ کار
24 جون 2016 (20:59)
0

سیاسی رہنمائوں اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے چیئر مین طاہر القادری مُلک میں انتشار پھیلانے اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کی رکن لبنیٰ فیصل نے ریڈیو پاکستان لاہور سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طاہر القادری جب بھی پاکستان آتے ہیں وہ سیاسی نظام کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
صوبائی اسمبلی کے رکن شہزاد منشی نے کہا کہ طاہر القادری ایک مذہبی رہنما ہیں اور انہیں رواداری اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سٹرکیں بند کرنا ، دوسروں کو دھمکیاں دینا اور انتشار پھیلانا ایک مذہبی رہنما کو زیب نہیں دیتا ۔
سینئر صحافی اور کالم نگار ندیم نذر نے کہا کہ ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے کیونکہ پاک چین اقتصادی راہدار پر کام تیزی سے جار ہے اور آپریشن ضربِ عضب اپنے آخری مرحلے میں ہے۔