رانا تنویر کا تحقیقی سرگرمیوں کو قومی ضروریات کے مطابق بنانے پر زور
24 جون 2016 (20:53)
0

سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر رانا تنویر حسین نے تحقیقی سرگرمیوں کو قومی ضروریات کے مطابق بنانے پر زور دیا ہے۔
وہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے پانچویں تحقیقی ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے بعد میں انہوں نے محققین میں ایوارڈ بھی تقسیم کیے۔