پاکستان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بن گیا ہے۔

 مفاہمتی یادداشت پر دستخط،پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بن گیا
24 جون 2016 (20:40)
0

مشیر خارجہ سرتارج عزیز نے جمعہ کے روز تاشفند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس میں اس سلسلے میں معاہدے پر دستخط کئے۔
معاہدے پر تنظیم کے چھ رکن ممالک کے وزرائے خارجہ، تنظیم کے سیکرٹری جنرل اور مشیر خارجہ نے مشترکہ طور پر دستخط کئے۔
پاکستان دو ہزار پانچ سے شنگھائی تعاون تنظیم کے مبصر ملک کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہا ہے اور اس نے تنظیم کے اجلاسوں میں باقاعدگی سے شرکت کی ہے۔
پاکستان دوہزار دس میں تنظیم کی مکمل رکنیت کے لئے درخواست دینے والا پہلا مبصر ملک تھا۔