صدر نے کہا کہ افغانستان میں امن ، سلامتی اور ترقی پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔

موثر سرحدی انتظام پاکستان،افغانستان کیلئے ناگزیر ہے:ممنون حسین
24 جون 2016 (20:36)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ، افغانستان میں پائیدار امن کے لئے تعاون کر تا رہے گا۔
انہوں نے جمعہ کے روز تاشقند میں افغانستان کے صدر اشرف غنی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن ، سلامتی اور ترقی پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔
انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ چار فریقی مشاورتی گروپ کی کوششیں بارآور ثابت ہوں گی۔
صدر نے کہا کہ موثر سرحدی انتظام پاکستان اور افغانستان کے لئے ناگزیر ہے۔
دونوںصدور نے اپنے ملکوں کے وزرائے خارجہ کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا مشاورتی طریقہ کار طے کرنے کی مکمل حمایت کی۔