یہ انتخاب بورڈ آ ف گورنرز کے سالانہ اجلاس میں کیاگیا۔

پاکستان دولت مشترکہ بورڈ آف گورنر کی انتظامی کمیٹی کا رکن منتخب
24 جون 2016 (18:22)
0

پاکستان کو2016سے2018 تک دولت مشترکہ کے بورڈ آف گورنرز کی انتظامی کمیٹی کا بلامقابلہ رکن منتخب کر لیا گیاہے۔
یہ انتخاب بورڈ آ ف گورنرز کے سالانہ اجلاس میں کیاگیا۔
انتظامی کمیٹی رکن ممالک کے منتخب گروپ پر مشتمل ہے جو دولت مشترکہ سیکرٹریٹ کے مالی اور انتظامی امور کی نگرانی کرتی ہے۔
پاکستان دولت مشترکہ کے وزارتی ایکشن گروپ اور دولت مشترکہ فائونڈیشن کی انتظامی کمیٹی کا بھی رکن ہے۔