بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کے لئے12ارب روپے سے زائد رکھے گئے ہیں۔

آزاد کشمیر کا 73ارب 50کروڑ روپے کا بجٹ پیش
24 جون 2016 (18:08)
0

آزاد کشمیر کا آئندہ مالی سال کے لئے تہتر ارب پچاس کروڑ روپے مالیت کا بجٹ جمعہ کے روز مظفر آباد میں قانون ساز اسمبلی میں پیش کیا گیا۔
بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کے لئے بارہ ارب روپے سے زائد رکھے گئے ہیں جس سے موجودہ مالی سال کے ترقیاتی اخراجات کے لئے پچاس کروڑ روپے کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔
غیر ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ اکسٹھ ارب رورپے سے زائد لگایاگیا ہے جبکہ محاصل کی وصولی کا ہدف تینتالیس ارب روپے سے زائدرکھا گیا ہے۔
وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ علاقے کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے ٹھوس بنیاد فراہم کرتا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تباہ ہونے والے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کیلئے چھ ارب چونسٹھ کروڑ روپے فراہم کرے گا۔
انہوں نے وفاقی حکومت کے اعلان کی طرح ریاست کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوںمیں بھی دس فیصد اضافے کا اعلان کیا۔