کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے صاحبزادے کے اغوا کے تناظر میں چیف جسٹس نے سکیورٹی سخت کرنے اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان کی عوام اور جج صاحبان کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت
24 جون 2016 (15:14)
0

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کو عموماً عوام اورخصوصاً ججزصاحبان کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کو آج سپریم کورٹ برانچ رجسٹری لاہور میں طلب کیا۔

کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے صاحبزادے کے اغوا کے تناظر میں چیف جسٹس نے سکیورٹی سخت کرنے اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔