ممنو ن حسین نے کہا ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن بننے کے بعد علاقائی شراکت داروں کے ساتھ اپنے تعلقات مزید بڑھائے گا اور علاقائی امن میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

علاقائی امن اوراستحکام اقتصادی ترقی اورخوشحالی کیلئے بہت ضروری ہے:صدر
24 جون 2016 (14:32)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ علاقائی امن اوراستحکام اقتصادی ترقی اورخوشحالی کیلئے بہت ضروری ہے۔وہ آج ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن بننے کے بعد علاقائی شراکت داروں کے ساتھ اپنے تعلقات مزید بڑھائے گا اور علاقائی امن میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
صدر نے کہا پاکستان خطے بھرمیں تجارت اور مواصلاتی رابطوں کی پیشکش کرتا ہے انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی طرف سے آپریشن ضرب عضب دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عزم کاعکاس ہے۔

انہوںنے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی طرف سے آپریشن ضرب عضب دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے پختہ عزم کاعکاس ہے۔
ممنون حسین نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پر کام بھرپور انداز میں جاری ہے اس منصوبے سے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوںکو جنوبی ایشیا اور بحیرہ عرب تک رسائی ملے گی۔
انہوںنے کہا کہ راہداری خطے میں امن اوربھائی چارے کے فروغ میں موثر کردار ادا کرے گی۔
صدر ممنو ن حسین نے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام یقینی بنانے کے لئے نمایاں کوششیں کی ہیں۔
صدر نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوںکے مشترکہ مفادات ہیں اور پاکستان کے تنظیم رکن ملکوں کے ساتھ گہرے اقتصادی ،تذویراتی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تنظیم کے ساتھ تعلقات کو اگلے مرحلے میں لے جانے کے لئے پرعزم ہے جس سے رکن ملکوںکے سماجی و سیاسی اوراقتصادی مفادات کا تحفظ کیا جاسکے۔
صدرنے پاکستان کی رکنیت کی حمایت کرنے پر شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کا شکریہ ادا کیا۔شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت پر مسرت کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ تنظیم کو خطے میںامن اوراستحکام کیلئے مشترکہ کوششیں کرنی چاہیے۔