انتظامی کمیٹی رکن ملکوں کے مخصوص گروپ پر مشتمل ہے جو دولت مشترکہ کے مالی اور انتظامی معاملات انجام دیتی ہے۔

پاکستان دولت مشترکہ کے بورڈ آف گورنرز کی انتظامی کمیٹی کا بلامقابلہ رکن منتخب
24 جون 2016 (15:02)
0

پاکستان کو2016سے2018 تک دولت مشترکہ کے بورڈ آف گورنرز کی انتظامی کمیٹی کا بلامقابلہ رکن منتخب کر لیا گیاہے۔یہ انتخاب بورڈ آ ف گورنرز کے سالانہ اجلاس میں کیاگیا۔
انتظامی کمیٹی رکن ملکوں کے مخصوص گروپ پر مشتمل ہے جو دولت مشترکہ کے مالی اور انتظامی معاملات انجام دیتی ہے۔ پاکستان دولت مشترکہ کے وزارتی ایکشن گروپ اور دولت مشترکہ فائونڈیشن کی انتظامی کمیٹی کا بھی رکن ہے۔