چین کی وزارت خارجہ کے شعبہ تخفیف اسلحہ کے سربراہ وانگ کن نے کہا چونکہ بھارت نے ایٹمی عدم پھیلائو کے معاہدے پر دستخط نہیں کررکھے ہیں اس لئے نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں اس کی شمولیت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

چین نے نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں بھارت کی شمولیت کیلئے قواعد وضوابط میں نرمی مستردکردی
24 جون 2016 (14:29)
0

چین نے نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں بھارت کی شمولیت کیلئے قواعد وضوابط میں نرمی کومسترد کردیا ہے۔ایک بیان میں چین کی وزارت خارجہ کے شعبہ تخفیف اسلحہ کے سربراہ وانگ کن نے کہا  چونکہ بھارت نے ایٹمی عدم پھیلائو کے معاہدے پر دستخط نہیں کررکھے ہیں اس لئے نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں اس کی شمولیت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
انہوںنے کہا کہ گرو پ کی رکنیت کی درخواست دینے والے ملکوں کو ہر صورت این پی ٹی پر دستخط کرنا ہو ںگے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی رکنیت کے معاملے پر اس ہفتے نیو کلیئر سپلائرز گروپ کے اجلاس میں باضابطہ طور پر بحث نہیں کی گئی۔