وزیرمملکت داخلہ نے کہا ہے کہ مدارس کااندراج کیا گیا ہے اوردس کروڑ سموں کی بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے تصدیق کی گئی ہے اورغیرمصدقہ سمزبلاک کی گئی ہیں۔

حکومت ملک میں دیرپاامن یقینی بنانے کیلئے قومی لائحہ عمل پر مکمل عملدرآمدکررہی ہے: بلیغ الرحمان
24 جون 2016 (10:51)
0

داخلہ امورکے وزیرمملکت بلیغ الرحمان نے کہاہے کہ حکومت ملک میں دیرپاامن یقینی بنانے کیلئے قومی لائحہ عمل پر مکمل عملدرآمدکررہی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ مدارس کااندراج کیا گیا ہے اوردس کروڑ سموں کی بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے تصدیق کی گئی ہے اورغیرمصدقہ سمزبلاک کی گئی ہیں۔
وزیرمملکت نے کہاکہ کراچی آپریشن کے مطلوبہ نتائج برآمد ہورہے ہیں اوردہشتگردی ،ٹارگٹ کلنگ اوردیگرجرائم میں خاطر خوا ہ کمی آئی ہے۔