دفاعی پیداوار کے وزیر نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کامقصد شہر میں امن بحال کرنا ہے۔

حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے:راناتنویرحسین
24 جون 2016 (10:48)
0

دفاعی پیداوار کے وزیرراناتنویرحسین نے کہاہے کہ حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن کامقصد شہر میں امن بحال کرنا ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کاعزم کررکھا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہرشخص کی ذمہ داری ہے کہ دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے اپناکرداراداکرے۔راناتنویر حسین نے امجدفریدصابری کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس سانحہ پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیا۔