نوازشریف نے دہشتگردوں کے ہاتھوں امجدصابری کے قتل کو پورے پاکستان کانقصان قراردیا۔

وزیراعظم کا امجدصابری کے خاندان کیلئے ایک کروڑ روپے کی مالی امداد کااعلان
24 جون 2016 (10:45)
0

وزیراعظم محمدنوازشریف نے مرحوم قوال امجدصابری کے خاندان کیلئے ایک کروڑ روپے کی مالی امداد کااعلان کیا ہے۔ایک بیان میں وزیراعظم نے بزدل دہشتگردوں کے ہاتھوں امجدصابری کے قتل کو پورے پاکستان کانقصان قراردیا۔انہوں نے کہاکہ امجدصابری حقیقی عاشق رسولۖ تھے اور انہوں نے محبت اوررواداری کے فروغ کیلئے ناقابل فراموش اوربے مثال خدمات انجام دیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے لوگ امجدصابری سے محبت کرتے تھے اور وہ انہیں پاکستان کے خیرسگالی سفیر کی حیثیت سے ہمیشہ یادرکھیں گے۔وفاقی حکومت مقتول کے بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی برداشت کرے گی۔اُدھر سندھ پولیس کے انسپکٹرنے امجدصابری کے قتل کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں چاررکنی ٹیم تشکیل دی ہے۔