وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ ان بجلی منصوبوں سے سستی بجلی پیدا ہوگی جس سے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔

موجودہ حکومت آئندہ نسلوں کوروشن مستقبل فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے: پرویز رشید
24 جون 2016 (10:43)
0

وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ موجودہ حکومت آئندہ نسلوں کوروشن مستقبل فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔راولپنڈی پریس کلب میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام ترقیاتی منصوبے اگلے دو برس میں مکمل ہوجائیں گے۔
وزیراطلاعات نے کہاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بڑھتی ہوئی مانگ پوری کرنے کیلئے2017ء تک ملک میں مناسب مقدار میں بجلی پیدا ہونا شروع ہوجائیگی۔انہوں نے کہاکہ ان بجلی منصوبوں سے سستی بجلی پیدا ہوگی جس سے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔پرویزرشید نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)2018ء کے انتخابات میں اپنی کامیابیوں اورکارکردگی کی بنیاد پرحصہ لے گی۔

ادھر آج صبح راولپنڈی پریس کلب میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ موجودہ حکومت کے شروع کردہ تمام ترقیاتی منصوبے اگلے دو سال کے اندر مکمل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی آئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے پاس 2017 تک وافر بجلی ہوگی جس سے اس کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کی جاسکے گی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے فائدے کے لئے بجلی کے نئے منصوبوں سے سستی بجلی پیدا کی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ حکومت آئندہ نسلوں کو ایک روشن مستقبل دینے کے لئے پرعزم ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)2018 کے انتخابات اپنی کامیابیوں اور کارکردگی کی بنیاد پر لڑے گی۔