وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ اگراتفاق رائے نہ ہوا تو حکومت اورحزب اختلاف دونوں کے قواعدوضوابط اورمجوزہ قوانین پارلیمنٹ میں پیش کئے جاسکتے ہیں۔

پاناماپیپرز کی تحقیقات کیلئے قواعدوضوابط کامسئلہ اتفاق رائے سے حل کیاجائے گا: اسحاق ڈار
24 جون 2016 (10:40)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاناماپیپرز کی تحقیقات کیلئے قواعدوضوابط کامسئلہ اتفاق رائے سے حل کیاجائے گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اگراتفاق رائے نہ ہوا تو حکومت اورحزب اختلاف دونوں کے قواعدوضوابط اورمجوزہ قوانین پارلیمنٹ میں پیش کئے جاسکتے ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہاکہ اتفاق رائے پیدا کرنے میں ہی بہتری ہے کیونکہ دھرنوں کی سیاست سے معیشت اور ملک کیلئے اچھانہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے گزشتہ دھرنے سے ملک کوایک سو ارب روپے کانقصان ہوا اورچین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ تاخیرکاشکار ہوا۔
وفاقی وزیرنے کہاکہ حکوت کی اب تک حاصل کی گئی کامیابیوں کو مستحکم بنانے اوران سے استفادہ کیلئے ہمیں آگے بڑھنا ہوگا۔