مقبوضہ کشمیر میں آج یوم کشمیرمنایاجارہاہے
24 جون 2016 (10:24)
0

مقبوضہ کشمیر میں آج یوم کشمیرمنایاجارہاہے۔یہ دن منانے کی اپیل حریت رہنمائوں سید علی گیلانی،میرواعظ عمرفاروق اورمحمدیاسین ملک نے مشترکہ طورپر کی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت منظم طریقے سے کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے۔
حریت رہنمائوں نے علماء اورمساجد کے امام صاحبان سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کے خطبات میں کشمیرکے مسائل اجاگرکریں۔حریت رہنمائوں نے کہاکہ متنازع ریاست کے عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیرکے حل کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری شبیراحمدشاہ نے سری نگرمیں ایک بیان میں کہاکہ اقوام متحد ہ کے ایجنڈے میں تنازعے کی حیثیت سے جموں وکشمیرکی موجودگی ریاست پربھارت کی ملکیت کے دعوے کی نفی کرتی ہیں۔