اس سلسلے میں معاہدے پر دوحہ میں دستخط کئے گئے۔

قطر پاکستان سے سپر مشاق تربیتی طیارے خریدے گا
24 جون 2016 (09:59)
0

قطر پاکستان سے سپر مشاق تربیتی طیارے خریدے گا۔ اس سلسلے میں معاہدے پر دوحہ میں دستخط کئے گئے۔اس معاہدے سے نہ صرف ہوابازی کے آلات کی برآمد کیلئے نئی راہیں کھلیں گی بلکہ ملک کیلئے زرمبادلہ حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
یہ طیارے پہلے ہی سعودی عرب،اومان،ایران اورجنوبی افریقہ کے زیراستعمال ہیں۔ اس سال کے شروع میںنائیجیریا کوسپرمشاق طیارے برآمدکرنے کے معاہدے کے بعدیہ دوسرامعاہدہ ہے۔