نیٹوکی فوجی کمیٹی کے چیئرمین جنرل پیٹرپاول نے پولینڈ میں کہاکہ اٹھائیس رکنی اتحاد مضبوط ہے اور مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن جنگ کی صورت میں پہلا جواب متاثرہ ملک کی فوج دے گی۔

رکن ممالک اپنے اپنے ملک کو صف اول کادفاع فراہم کریں:نیٹو
24 جون 2016 (09:54)
0

نیٹونے کہاہے کہ رکن ملکوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اپنے ملک کو صف اول کادفاع فراہم کریں۔نیٹوکی فوجی کمیٹی کے چیئرمین جنرل پیٹرپاول نے پولینڈ میں کہاکہ اٹھائیس رکنی اتحاد مضبوط ہے اور مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن جنگ کی صورت میں پہلا جواب متاثرہ ملک کی فوج دے گی۔

انہوں نے کہاکہ اگلے مہینے کی آٹھ تاریخ کو وارسامیں نیٹو کے سربراہ اجلاس میں آئندہ مہینوں میں پولینڈ اورBaltic ریاستوں میں تقریباً چارہزارکثیرملکی فوجی تعینات کرنے پر غورکیاجائیگا۔