مشیرخارجہ سرتاج عزیز اورشنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کوتنظیم کی رکنیت دینے سے قبل شرائط پرتبادلہ خیال کیا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم آج پاکستان کومکمل رکنیت دیگی
24 جون 2016 (09:44)
0

شنگھائی تعاون تنظیم آج پاکستان کومکمل رکنیت دیگی۔ مشیرخارجہ سرتاج عزیز اورشنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کوتنظیم کی رکنیت دینے سے قبل شرائط پرتبادلہ خیال کیا ہے۔

سرتاج عزیز نے کہاکہ پاکستان سیکیورٹی، انسداد دہشتگردی ،معیشت ،بنکاری اور کسٹمز کے شعبوں میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سرگرمیوں میں مثبت کرداراداکرنے کاخواہشمندہے۔
تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے مشیرخارجہ کو بتایا کہ مکمل رکن بننے سے پاکستان کوبیجنگ میں تنظیم کے سیکرٹریٹ اورتاشقندمیں انسداد دہشتگردی کے علاقائی سیکرٹریٹ میںنمائندگی دی جائے گی ۔
انہوں نے مبصرکی حیثیت سے پاکستان کے کردار اورشنگھائی تعاون تنظیم کے مختلف اجلاسوں میں باقاعدگی سے شرکت کرنے پرپاکستان کی تعریف کی۔