382میں سے 329مراکزکے نتائج کے مطابق یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے حق میں ووٹوں کی تعداد9لاکھ سے زیادہ ہے ۔

برطانیہ کا تاریخی ریفرنڈم میں یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کافیصلہ
24 جون 2016 (09:41)
0

برطانیہ نے ایک تاریخی ریفرنڈم میں28ملکی یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کافیصلہ کیاہے۔اطلاعات کے مطابق ووٹوں کی گنتی کے 382میں سے 329مراکزکے نتائج کے مطابق یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے حق میں ووٹوں کی تعداد9لاکھ سے زیادہ ہے ۔
تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ برطانیہ کے فیصلے سے دوسری عالمی جنگ کے بعد قائم ہونیوالے براعظم کی سطح کے اتحاد کونقصان پہنچے گا۔ریفرنڈ م کے نتائج سامنے آنے سے عالمی منڈیوں میں برطانیہ پائونڈکی قدرکم ہوئی ہے ۔ڈالرکے مقابلے میں یوروکی قدربھی 3.5فیصدکم ہوئی ہے۔

برطانوی عوام کی طرف سے یورپی یونین سے علیحدگی کی حمایت کے بعد عالمی مالیاتی منڈیویں میں تنزلی کا رجحان ہے۔ایشیا میں تیل کی قیمتوں میں چھ اعشاریہ صفر فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔

ادھر فرانس کی فاررائٹ نیشنل فرنٹ پارٹی نے بھی یورپی یونین کی رکنیت کے بارے میں ملک میں ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔فاررائٹ نیشنل فرنٹ پارٹی کے نائب رہنما فلورین فلپ پوٹ نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ ہم بھی برطانیہ کے طرز پر ریفرنڈم کرائیں۔
جرمنی کے وزیر خارجہ فرینک واٹر سٹیمئیر نے کہا کہ برطانوی عوام کا یورپی یونین سے علیحدگی کی حمایت کرنایورپی یونین کے لئے یوم سوگ تھا۔