نفیس زکریا نے کہا کہ کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق صرف کشمیریوں کو ہے۔

سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کا مناسب جواب دیا : دفتر خارجہ
24 جولائی 2016 (22:33)
0

دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کا مناسب جواب دیا ہے۔ اتوار کے روز ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق صرف کشمیریوں کو ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کو بھارت نے خود تسلیم کیا ہے اور کشمیریوں کے مطالبات پورے کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے کئے جانے والے مظالم انسانی حقوق کی کئی عالمی تنظیموں کیلئے سوالیہ نشان ہیں۔