الیکشن کمیشن یکم اگست سے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی مہم شروع کریگا
24 جولائی 2016 (20:20)
0

الیکشن کمیشن آئندہ ماہ کی پہلی تاریخ سے انتخابی فہرستوں کے جائزے کی مہم شروع کرے گا۔
وہ نوجوان جو اٹھارہ سال کی عمر کو پہنچ چکے ہیں اور قومی شناختی کارڈ رکھتے ہیں اُنکے نام انتخابی فہرستوں میں شامل کئے جائیں گے۔
مہم کے دوران گھر گھر جاکر تصدیقی عمل کے بعد ان ووٹرزکے نام بھی انتخابی فہرستوں سے نکالے جائیں گے جو انتقال کر چکے ہیں اور جن کے قومی شناختی کارڈ منسوخ ہوچکے ہیں۔
یہ بات الیکشن کمیشن کے ترجمان نے اتوار کو اسلام آباد میں اے پی پی سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ گھر گھر جا کر تصدیقی مہم آئندہ ماہ کی یکم سے پندرہ تاریخ تک ہوگی جس کے بعد اکیس اگست سے انتخابی فہرستیں آویزاں کرنے کی اکیس روزہ مہم شروع ہوگی۔