مشیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی کشمیری عوام کو یہ حق دینے کا وعدہ کیا ہے۔

کشمیر کی قسمت کا فیصلہ بھارتی وزیرِ خارجہ نہیں صرف کشمیری کرینگے:سرتاج
24 جولائی 2016 (20:14)
0

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ بھارتی وزیر خارجہ نہیں بلکہ کشمیری عوام کریں گے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی کشمیری عوام کو یہ حق دینے کا وعدہ کیا ہے۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ کشمیر ی عوام کو اقوام متحدہ کے زیرِ نگرانی آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری کا موقع دے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کیلئے اخلاقی، سفارتی اور سیاسی تعاون جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔
انہوں نے اقوام متحدہ بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی مطالم بند کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔