چارشرپسندوں کو قلات تین کو پنجگور اور پانچ کو ژوب کے اضلاع سے گرفتار کیا گیا۔

خفیہ اطلاعات پر12مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ گولہ بارود برآمد
24 جولائی 2016 (19:30)
0

فرنٹیئر کور نے بلوچستان میں خفیہ اطلاعات پر مبنی کاروائیوں کے دوران بارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ برآمد کر لیا ہے۔
چارشرپسندوں کو قلات تین کو پنجگور اور پانچ کو ژوب کے اضلاع سے گرفتار کیا گیا۔
ضلع بارکھان کے علاقے داد شاہ میں ایک اور کاروائی میں ایف سی نے دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا تاہم کاروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔