وفاقی وزیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ نون کی کامیابی جماعت پر عوامی اعتماد کی مظہر ہے۔

عوام نے دھرنوں،افراتفری کی سیاست کو مسترد کر دیا:سردار یوسف
24 جولائی 2016 (19:16)
0

وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ مُلک کے عوام نے دھرنوں اور افراتفری کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔
اتوار کے روز مانسہرہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ نون کی کامیابی جماعت پر عوامی اعتماد کی مظہر ہے۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی مدبرانہ قیادت کے باعث ملکی معیشت ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔
انہوںنے کہا کہ حکومت عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال کر رہی ہے۔
وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ہزارہ موٹروے پر کام جاری ہے اور اس کی تکمیل سے مُلک میں ترقی کے نئے راستے کھلیں گے۔