شیڈول کے مطابق اُمیدوار اپنے کاغذات نامزدگی اب کل صبح نو بجے سے رات دس بجے تک جمع کرواسکیں گے۔

قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے انتخابی شیڈول میں تبدیلی
24 جولائی 2016 (19:05)
0

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے ریاستی قانون ساز اسمبلی کی آٹھ مخصوص نشستوں کے انتخابی شیڈول میں تبدیلی کی ہے۔ 

شیڈول کے مطابق اُمیدوار اپنے کاغذات نامزدگی اب کل صبح نو بجے سے رات دس بجے تک جمع کرواسکیں گے۔
کاغذات کی جانچ پڑتال منگل کو ہوئی ۔ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں اسی روز شام پانچ بجے سے رات دس بجے تک چیف الیکشن کمیشنر کے پاس جمع کرائی جاسکیں گی۔
چیف الیکشن کمیشنر بدھ کو اپیلوں کی سماعت کے بعد فیصلہ کریںگے۔
اُمیدوار اپنے کاغذات نامزدگی اس مہینے کی اٹھائیس تاریخ کو واپس لے سکیں گے۔
ان مخصوص نشستوں پر پولنگ جمعے کے روز صبح نو بجے سے دن دو بجے تک ہوگی۔