سولر اِمپلس ٹو نے گزشتہ برس مارچ میں دنیا کے گرد چکر لگانے کے لیے پرواز شروع کی تھی۔

سولر امپلس ٹو قاہرہ سے ابوظہبی روانہ
24 جولائی 2016 (18:09)
0

شمسی توانائی سے اڑنے والا سولر امپلس ٹو جہاز قاہرہ سے اپنی آخری منزل ابوظہبی روانہ ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کے گرد چکر لگانے کے مشن پر نکلا یہ ہوائی جہاز آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

دو نشستوں والا یہ تجرباتی ہوائی جہاز گزشتہ ماہ بحر اوقیانوس پار کر کے اسپین اور پھر قاہرہ پہنچا تھا۔

سولر اِمپلس ٹو نے گزشتہ برس مارچ میں دنیا کے گرد چکر لگانے کے لیے پرواز شروع کی تھی۔