File photo

مقبوضہ کشمیر:انتقادہ کے دوران شہید ہونیوالوں کی تعداد56تک پہنچ گئی
24 جولائی 2016 (17:31)
0

مقبوضہ کشمیر میں خاتون سمیت چار زخمیوں کے دم توڑجانے کے باعث حالیہ انتفادہ کے دوران شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 56تک پہنچ گئی ہے۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے پرامن مظاہرین پر گولیوں ،پیلٹ اور آنسو گیس کے استعمال سے 5000سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اُدھرکٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں معصوم شہریوں کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے وادی کشمیر میں آج سولہویں روز بھی مسلسل کرفیو اور دیگرپابندیاں عائد کررکھی ہیں۔