مقصد غربت کا خاتمہ،کرہ ارض کا تحفظ اور 2030تک سب کیلئے خوشحالی یقینی بنانا ہے۔

پاکستان کا پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے اجتماعی کوششوں پر زور
24 جولائی 2016 (17:19)
0

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے پائیدارترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے اجتماعی کوششوں پرزوردیا ہے جس کا مقصد غربت کا خاتمہ،کرہ ارض کا تحفظ اور دو ہزار تیس تک سب کے لئے خوشحالی یقینی بنانا ہے۔

اقوام متحدہ میں سفارتکاروں اور ماہرین کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نئے ترقیاتی ایجنڈے میں مقررہ اہداف کے حصول کے لئے ہمیشہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی نظام کے ناگزیر کردار کی اہمیت کواجاگرکیا ہے۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ ہم نے اپنی قومی ترقیاتی حکمت عملی ویژن 2025 کا آغاز کیا ہے اور یہ حکمت عملی مکمل طور پر پائیدار ترقی کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ادارے ان اہداف کے حصول کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کررہے ہیں۔