وزیر اطلاعات نے کہاکہ سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور عوام نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں گرانقدر قربانیاں دی ہیں۔

File photo

دہشت گردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا:پرویز رشید
24 جولائی 2016 (17:04)
0

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے پھر کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

اتوار کے روزریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل میں انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں گرانقدر قربانیاں دی ہیں۔
پرویزرشید نے کہاکہ دہشت گردی انسانیت کے خلاف جرم اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہے اور ہم اس کے مکمل خاتمے کی کوششیں جاری رکھیں گے ۔
پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین پر کسی دہشت گرد کو برداشت نہیں کرے گا اور نہ ہی اپنی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال ہونے دے گا۔
ایک سوال کے جواب میں   پرویز رشید نے کہا کہ کراچی میں مکمل امن کی بحالی تک رینجرز کی کارروائی جاری رہے گی۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتا ہے اور دوسرے ملکوں سے بھی اسی کی توقع رکھتاہے۔
انہوں نے کہاکہ کشمیر ی اپنے جائز حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔
پرویز رشید نے کہا کہ بھارت خود کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میںلے کر گیا اور وہاں اعتراف کیا کہ یہ مسئلہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے گا۔