File photo

ملیحہ لودھی کا پائیدار ترقی کے حصول کیلئے اجتماعی کوششوں پرزور
24 جولائی 2016 (15:10)
0

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے پائیدار ترقی کے حصول کے لئے اجتماعی کوششوں پرزوردیا ہے جس کا مقصد غربت کا خاتمہ،کرہ ارض کا تحفظ اور دو ہزار تیس تک خوشحالی سب کے لئے یقینی بنانا ہے۔ اقوام متحدہ میں سفارتکاروں اور ماہرین کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان نے نئے ترقیاتی ایجنڈے میں مقررہ اہداف کے حصول کے لئے ہمیشہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی نظام کے ناگزیر کردار کی اہمیت کواجاگرکیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی قومی ترقیاتی حکمت عملی ویژن 2025 کا آغاز کیا ہے اور یہ حکمت عملی مکمل طور پر پائیدار ترقی کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔  ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ادارے ان اہداف کے حصول کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کررہے ہیں۔