File photo

امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے:احسن
24 جولائی 2016 (15:06)
0

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ طویل مدتی ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لئے قومی ترقی کے پروگرام ویژن 2025پر تیزی سے عملدرآمد کیا جارہاہے۔

اتوار کے روز یونیورسٹی آف گجرات نارروال کیمپس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اگلے سال تک ہر ضلع میں یونیورسٹی کے کیمپس بنائے جائیںگے۔
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں ملک میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قومی گرڈ میں دس ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی جائے گی جس سے 2018 تک لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میں مدد ملے گی۔