چین:بارشوں سے سیلاب اورمٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد150 ہوگئی
24 جولائی 2016 (14:08)
0

چین کے صوبے ہینان میں بارشوں سے سیلاب اورمٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعدادڈیڑھ سو ہوگئی ہے جبکہ درجنوں افراد کے لاپتہ ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سیلاب سے اسّی لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ پچاس ہزار سے زائد مکانات منہدم ہوگئے۔