Foreign Office of Pakistan

پاکستان کی میونخ میں شاپنگ مال پر ہولناک حملے کی مذمت
24 جولائی 2016 (14:04)
0

پاکستان نے جرمنی کے شہرمیونخ میں ایک شاپنگ مال پر ہولناک حملے کی مذمت کی ہے۔  اتوار کے روز اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے حکومت اور عوام اس دلخراش سانحے پر جرمنی کی حکومت اورعوام سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں جرمنی کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتا ہے۔