File photo

حکومت خوشحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے:زہری
24 جولائی 2016 (14:01)
0

بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ حکومت صوبے کی ترقی اورخوشحالی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

کوئٹہ میں تحصیل زہری کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو نہ صرف امن کاگہوارہ بنا دیا گیا ہے بلکہ صوبے کو تیز تر ترقی کی راہ پر بھی گامزن کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے پچانوے فیصد واقعات پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ دہشت گردی کی پانچ فیصدکارروائیوں پر بھی آنے والے دنوں میں قابو پالیا جائے گا۔
وفد نے وزیراعلیٰ کو ضلع خضدار کی تحصیل زہری میں عوام کو درپیش مختلف مسائل کے بارے میں بتایا۔