File photo

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں:پرویز رشید
24 جولائی 2016 (12:23)
0

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مقصد کے لئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں۔ اتوار کے روز ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ کے پروگرام میںا ظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اس کے منطقی انجام تک پہنچائی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں گرانقدر قربانیاں دی ہیں۔ پرویزرشید نے کہاکہ دہشت گردی انسانیت کے خلاف جرم اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہے اور ہم اس کے مکمل خاتمے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کہیں بھی ہونیوالی دہشت گردی اوراس کے عزائم کی مذمت کرتا ہے۔