File photo

بھارتی وزیرداخلہ کامقبوضہ علاقے کا دورہ بے سود ہے:گیلانی
24 جولائی 2016 (12:19)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حرایت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرداخلہ Rajnath Singh کامقبوضہ علاقے کا دورہ بے سود ہے اور جن لوگوں نے ان کے دورہ سے امیدیں وابستہ کررکھی ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہ رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیر داخلہ نے دورہ کے ذریعے کشمیریوں کے قتل کے لئے اپنی بے رحم مسلح افواج کی حوصلہ افزائی کی جس سے مقبوضہ کشمیر میں مزید مشکلات پیدا ہوئیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہا کہ ایسے دورے محض علامتی ہوتے ہیں جن کا مقصد عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنا اور دوسری طرف اپنے عوام کو بے وقوف بنانا ہے۔ سید علی گیلانی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بھارت نے ہمارے لئے کرو یا مرجائو کی صورتحال پیدا کردی ہے اور ہمیں اپنے مقصد کے حصول کے لئے اتحاد اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔