چین نے دنیا کے سب سے بڑے کثیر المقاصد بحری جہاز کی تیار ی کا عمل مکمل کرلیا
24 جولائی 2016 (12:16)
0

چین نے ہوا بازی کی غیر ملکی کمپنیوں پر انحصار ختم کرنے کے لئے دنیا کے سب سے بڑے کثیر المقاصد بحری جہاز کی تیار ی کا عمل مکمل کرلیا ہے۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے Xinhua کے مطابق چین کے جہاز سازی کے سرکاری ادارے نے جنوبی ساحلی شہر Zhuhai میں یہ نیا جہاز نمائش کے لئے پیش کیا ہے۔
یہ جہاز نہ صرف سمندری وسائل کو بروئے کار لانے میں مفید ثابت ہوگا بلکہ ایسے ماحولیاتی نگرانی، وسائل کی تلاش او ر مال برادری کے لئے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔