File photo

پرویز خٹک کا اسلا م آباد، پشاور موٹروے کے ساتھ صنعتی علاقے بنانے کا اعلان
24 جولائی 2016 (12:11)
0

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اسلا م آباد، پشاور موٹروے کے ساتھ صنعتی علاقے بنانے کا اعلان کیا ہے۔ وہ ضلع نوشہرہ کے علاقے آزاد خیل میں ایک جلسے سے خطاب کررہے تھے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کرنے کے لئے دوہزار سات سو ڈاکٹروں کی بھرتی کا عمل شروع کیاگیا ہے۔