24 جولائی 2016 (11:28)
0

اکیسویں صدی میں تعلیم کے لائحہ عمل کے موضوع پر تین روزہ عالمی کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے۔ کانفرنس کا اہتمام اسلام آباد میں امریکہ کے سفارتخانے اور پاکستان امریکہAlumi نیٹ ورک نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

جنوبی ایشیا اورپاکستان بھر سے امریکی حکومت کے تعاون سے شروع کئے گئے ایکسچینج پروگرام کے دو سو سے زائد فارغ التحصیل طلباء کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔
کانفرنس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین تعلیم سمیت، اساتذہ ،منتظم ، پالیسی ساز، سماجی کارکن شریک ہیں جس کا مقصد اپنے عوام کی بہتر خدمت کے لئے علم اور تجربے کا تبادلہ کرنا ہے۔