پاکستان ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے ایران کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے
24 جولائی 2016 (11:24)
0

پاکستان برادر ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے سے ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

وزیراعظم ہائوس اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہاگیا کہ قومی سلامتی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ ایران کی حکومت کی دعوت پر ایران کادورہ کررہے ہیں۔ جہاں وہ دو طرفہ دلچسپی کے امور پر مشاور ت کریں گے۔ وہ ایرانی قیادت سے خطے میں سلامتی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔