File photo

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے کوریا کے وفد کی ملاقات
24 جولائی 2016 (11:20)
0

کوریا کے ایک وفد نے ایک معروف کمپنیBengh Hunwali کے نائب صدر کی سربراہی میں پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے اتوار کے روز لاہور میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ہسپتالوں کے لئے انتظامی اطلاعاتی نظام کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ طبی سہولتوں کی فراہمی میںبہتری صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کے پاس ہسپتالوں کے لئے انتظامی اطلاعاتی نظام میں ایک وسیع تجربہ ہے اور صوبائی حکومت اس تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔