وزیراعلیٰ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے سدا بہار پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے۔

پاک چین تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہورہے ہیں:شہباز
24 جولائی 2016 (11:12)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہورہے ہیں۔

چین روانگی سے قبل لاہور میں علامہ اقبال بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ان کے دورے سے دو طرفہ اقتصادی ،تجارتی اور صنعتی تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے سدا بہار پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف اپنے دورے کے دوران چینی قیادت اورچین کی کیمونسٹ پارٹی کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ چینی سرمایہ کاروں، تاجروں اور صنعتکاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔