File photo

حکومت تمام وعدے پورے کرے گی: شاہ غلام قادر
24 جولائی 2016 (10:53)
0

پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت انتخابی مہم کے دوران عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ریاست میں عام انتخابات آزادانہ' منصفانہ اور شفاف انداز میں ہوئے۔ شاہ غلام قادر نے کہا کہ لوگوں نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں عوامی احتساب کے ذریعے پیپلز پارٹی کومسترد کر دیاہے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ تمام ملکی اور بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کی جائے گی۔