File photo

اعلیٰ صدارتی محافظوں کو ختم کر دیا جائے گا:یلدرم
24 جولائی 2016 (10:51)
0

ترکی کے وزاعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ اعلیٰ صدارتی محافظوں کو ختم کر دیا جائے گا کیونکہ ان کی مزیدضرورت نہیں۔ ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدارتی گارڈ کے ارکان ناکام فوجی بغاوت کے دوران سرکاری براڈ کاسٹر ٹی آر ٹی میں داخل ہونے والے گروپ میں شامل تھے جنہوں نے میزبان کو ایک بیان پڑھنے پر مجبور کیا جس میں مارشل لاء اور کرفیو لگانے کا اعلان کیا گیا۔

بن علی یلدرم نے کہا کہ ناکام فوجی بغاوت کے سلسلے میں 1329 پولیس افسران'8831 فوجیوں'2100 ججز و عدالتی عملہ اور 689 شہریوں سمیت 13 ہزارسے زائد افراد کوگرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 123 جنرلز اور 3718 فوجیوں سمیت5837 ریمانڈ پر تحویل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ حکومت کا تین ماہ کے بعد ہنگامی صورتحال میں توسیع کا کوئی ارادہ نہیں تاہم اگر ضرورت پڑی تو ایسا کیا جاسکتا ہے۔