ملک کے مختلف حصّوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
24 جولائی 2016 (10:44)
0

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اتوار کے روز اسلام آباد' راولپنڈی' گوجرانوالہ ' لاہور' سرگودھا' فیصل آباد' مالاکنڈ' ہزارہ' پشاور' کوہاٹ' مردان' بنوں' ڈیرہ اسماعیل خان' سبی' نصیر آباداور قلات ڈویژنوں' فاٹا ' گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر آندھی آنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ہزارہ ڈویژن' گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض حصوں میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات پیش آنے کا بھی امکان ہے۔
اتوار کی صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد 27 ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور 25
کراچی 29
پشاور 28
کوئٹہ 23
گلگت 18
مری 17
اور مظفر آباد 20 ڈگری سینٹی گریڈ