File photo

کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری سے عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے:مفتاح
24 جولائی 2016 (10:40)
0

سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری سے عوام اور تاجروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رینجرز نے اس سلسلے میں فعال کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔  مفتاح اسماعیل نے صوبائی حکومت پر زور دیا کہ وہ بہتر نتائج کے لئے اپنا نظم و نسق بہتر بنائے۔